مون سون بارشیں: ریسکیو 1122 سوات ہائی الرٹ، حساس مقامات کی نگرانی جاری

سوات: حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 سوات کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ عملہ مختلف علاقوں میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایات پر تمام اہلکار الرٹ ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیشن انچارج بابوزئی بھی فیلڈ میں موجود ہیں اور لنڈی کس، فضاگٹ بائی پاس سمیت دیگر حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

Show More
Back to top button