آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :05دسمبر2017ء) مٹہ کے علاقہ خریڑئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا،لاش کھیتوں سے برآمد کرلی گئی،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ خریڑئی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے نعمت اللہ ولد گل شہزاد سکنہ خریڑئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش صبح کھیتوں میں دیکھی گئی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button