آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ،نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک شخص نے خودکشی کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے نظر آباد قلاگے میں مسمی انور علی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی ماردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔ انور علی کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی