آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ، آگ لگنے سے مکان خاکستر، لاکھوں کا نقصان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام/ 11 فروری 2019 ) تحصیل مٹہ کے علاقہ شور تالکار میں مکان آگ لگنے سے راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ شور تالکار میں مسمی گل محمد ولد گل بر کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اگ لگ گئی جو سارے گھر تک پھیل گئی آگ کی وجہ سے تین کمرے ،باورچی خانہ اور برامدہ مکمل طور پر جل گئے جبکہ گھریلوسامان بھی جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبد یل ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔مالک مکان کے مطابق انکا لاکھوں روپے مالیت کا سامان آگ میں جل چکا ہے۔پولیس نےحادثہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button