آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے، دس زخمی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے،تصادم میں دس افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق درشخیلہ میں بچوں کی لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں دو فریقین کے مابین تصادم ہوا، تصادم کے نتیجے میں فریق اول سے سات افراد جبکہ فریق دوم سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔