آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ، خونخوار جانور کے حملے کا واقعہ، قتل تیز دھارآلے سے کئے گئے،پوسٹ مارٹم رپورٹ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ وینئی میں خونخوار جانور کے حملے میں جاں بحق افرادکی پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے مطابق تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے، دفعہ302 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی۔ گزشتہ روز علاقہ وینئی میں گل زرین ولد میرداد کے گھر میں  تین افراد 60 سالہ زوجہ میرداد،40 سالہ زوجہ تاج محمد اور چھ سالہ روبینہ دختر شاہ زمین کا قتل ہوا تھا، لوگوں کے مطابق تینوں کو خونخوار جانور نے حملہ کرکے قتل کیا تھا جس کے بعد پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیجی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تاج محمد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور پولیس نے واقعے کی تفتیش تیز کردی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button