آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ سخرہ میں مامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سخرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تاجر رحمان ولد مومن خان سکنہ گوہل سخرہ کو قتل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول باغات کا کاروبار کرتا تھا ، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔