آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ بازار میں ایریگیشن چینل پر قائم مستقل تجاوزات کا خاتمہ

مٹہ (زما سوات) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان کی ہدایت پر مٹہ بازار میں ایریگیشن چینل پر قائم مستقل تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ اجمل خان کی نگرانی میں ہونے والی اس کارروائی کے دوران نہری راستے پر قائم تعمیرات اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق مذکورہ تجاوزات عوام کی نقل و حرکت اور نکاسی آب میں رکاوٹ کا سبب بن رہی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی اور عوامی راستوں پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مزید کارروائیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔



