آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ بازار میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، تین قصائی گرفتار

تحصیل مٹہ میں گرانفروشی اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر مٹہ احسن فراز گوندل نے مٹہ بازار کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا۔

کارروائی کے دوران تین قصائیوں کو سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے پر گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا، جبکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنا قانوناً جرم ہے، اور اس خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ آئندہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button