آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ: تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد زخمی

مٹہ (زما سوات) – تحصیل مٹہ کے علاقے نالکوٹ میں تعمیراتی کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم ایمبولینس اور امدادی اہلکاروں سمیت فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دونوں افراد کو نکال کر زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو مٹہ اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔