آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ سمبٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، شہریوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

سوات: مٹہ تحصیل کے علاقے سمبٹ میں غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بجلی کی بار بار بندش پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے کی روزمرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔

مظاہرین کے مطابق لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ صحت کے مراکز میں بھی مریضوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے مطالبات درج تھے۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مٹہ سمبٹ میں بجلی کی فراہمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

Related Articles

Loading...
Back to top button