آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ: شیر پلم میں تیز رفتار موٹر کار حادثے کا شکار، کار سوار محفوظ

مٹہ کے علاقے شیر پلم میں تیز رفتار موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہلے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی اور بعد ازاں قریبی کھیتوں میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سوار کو بحفاظت باہر نکال لیا۔



