مٹہ ماندور پہاڑ پر جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، دو افراد زخمی

سوات: مٹہ کے علاقے ماندور بائی پاس میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر تھانہ مٹہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں ماندور پہاڑ میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر امجد کے ساتھ کام کرنے والے دو کسان فیروز ولد عبداللہ ساکن شموزو اور عالم شیر ولد شیر بہادر ساکن بیدرہ زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اصل وجوہات اور مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔



