آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔08ستمبر2017ء )سوات کے علاقے مٹہ میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رو ز مٹہ کے علاقے شکردرہ میں ایک موٹرسائیکل سوار فضل ہادی نے بے قابوہوکر سڑک پار کرنے والے معمر شخص شاہ بہادر جس کی عمر تقریباً 70 سال بتائی جاتی ہے کو ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں فضل ہادی خود بھی شدید زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، مٹہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔