آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں موٹر کار کی ٹکر سے بیٹا جان بحق جبکہ باپ شدید زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 01 اکتوبر 2018ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں موٹر کار کی ٹکر سے بیٹا جان بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق ابراہیم ولد حضرت سید اپنے والد کی ہمراہ فاتحہ خوانی کیلئے چکدرہ سے شانگلہ جارہے تھے کہ شکردرہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئے جس کے نتیجہ میں چالیس سالہ ابراہیم ولد حضرت سید موقع پر جاں بحق جبکہ والد حضرت سید شدید زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بعد ازاں پولیس نے رپورٹ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔