مٹہ کے علاقے اشاڑے میں 18 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، شوہر گرفتار

سوات (عارف احمد): تحصیل مٹہ کے علاقے جلالہ اشاڑے میں گھر کے اندر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 18 سالہ خاتون کے قتل کے الزام میں پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چند گھنٹے قبل جلالہ اشاڑے میں گھر کے اندر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 18 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ کے چچا نے خاتون کے شوہر کے خلاف دعویداری کی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More
Back to top button