آج کی خبریںسوات کی خبریں

مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے،سید خالد محمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے رہنماء سید خالد محمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، مہنگائی کے بدترین طوفان نے لوگوں کو زندہ درگور کردیا ہے جبکہ آئے روز ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کا علاج معالجہ بھی متاثر کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خالد محمد کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا سمیت تمام اشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،جس کے باعث متوسط اور غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تبدیلی کے نام پر آئی تھی اور حقیقی تبدیلی لاکر ملک کو دیولیہ کردیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مہنگائی کو کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button