آج کی خبریںسوات کی خبریں
مہنگائی کے خلاف سپین خان کا دھرنا واحتجاجی مظاہرہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر سپین خان کا گراسی گراونڈ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، حکومت سے مہنگائی کو کم کرنے کا مطالبہ،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت، سوات کے گراسی گراونڈ میں سابقہ جنرل کونسلر سپین خان نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، دھرنے میں کثیر تعداد میں لوگوں شریک ہو ئے، اپنے خطاب میں سپین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے، ہر چیز مہنگی کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں میں اتنی تیزی سے مہنگائی نہیں آئی جتنی تحریک انصاف کی حکومت میں آئی ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف دینے والوں نے ہم سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر اتر آئیں گے۔