آج کی خبریںسوات کی خبریں

مہوڈنڈ کالام میں موسم سرما کی پہلی برف باری، موسم سرد

سوات(زماسوات)موسم سرما کی آمد آمد ،سوات کے بالائی علاقوں سمیت مہوڈنڈ کالام میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ، حسین وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی جبکہ یخ بستہ ہواﺅں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال باقاعدگی سے شروع کردیا ۔ دوسری جانب برف باری کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں نے سیاحتی علاقوں کالام ، اوشو مٹلتان اور اتروڑ گبرال کا رخ کرلیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button