آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ،متعدد علاقوں میں گندگی کے ڈھیرنے عوام کا جینا محال کردیا

زما سوات(یکم مئی2019ء)مینگورہ شہر میں محکمہ واسا اور ٹی ایم اے کی جانب سے ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا، شہر کے اہم مقامات پر گندگی کے ڈھیر نے عوام کا جینا محال کردیا،عوام نے گندگی کو بروقت ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے نویکلے،محلہ امیر خان اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے، نالیوں میں بھی گندا پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث علاقے کے لوگ مشکلات کا شکار ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ واسا اور ٹی ایم اے نے چھپ سادھ لی ہے اور یہاں سے گندگی ہٹانے کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے جا رہے جس کے باعث علاقہ مکین تعفن سے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گندگی کو بروقت ہٹایا جائے بصورت دیگر وہ شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button