آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ،نجی سکول کی دیوار گرنے سے پرنسپل سمیت پانچ زخمی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:04نومبر2017ء) مینگورہ کے علاقہ فیض آباد میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے پرنسپل اور چار بچے زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ فیض آباد میں واقع حراء سکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں سکول کے پرنسپل شجاعت علی اور چار طالب علم شوکت،رفیع اللہ،انعام اور علی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کے ساتھ منسلک ایک حجرے میں ایک چھوٹا بچہ گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا جس سےاچانک گاڑی اسٹارٹ ہو گئی اور دیوار کے ساتھ ٹکرا نے سے دیوار گر گئی۔