مینگورہ، ایک بار پھر موسلادھار بارش، سڑکیں ندیوں میں تبدیل، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں بارش کے بعد سڑکیں ندی نالیوں کا منظر پیش کرنے لگی، برساتی نالوں کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔سوات کے دیگر علاقوں کی طرح مینگورہ شہر میں بھی پیر کے روز موسلادھار بارش ہوئی سج کے باعث ندی نالیوں میں طغیانی کی وجہ سے پانی سڑکوں پر نکل آیا اور مینگورہ کی مختلف شاہراہیں جی ٹی روڈ، قمبر،حاجی بابا اور دیگر مقامات پر پانی سڑکوں پر بہنے لگا جس کے باعث پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔ دوسری جانب برساتی نالوں کا پانی بھی مختلف علاقوں میں گلیوں میں بہنے کی وجہ سے گھروں میں داخل ہوگیا۔ مینگورہ شہر میں بارش کے باعث ہر بار اسی صورت حال سے نمبرد آزما ہونا پڑتا ہے جبکہ ڈبلیو ایس ایس سی بارش کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہو جاتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلے کے مستقل حل کے لئے حکومت اور ڈبلیو ایس ایس سی کو موثر اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔