آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ، تیزاب گردی کا پہلا واقعہ،مردان کا رہائشی مزدور پشاور منتقل
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں تیزاب گردی کا واقعہ، نامعلوم افراد نے مردان کے رہائشی مزدور پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات مینگورہ کے گلشن چوک محلہ ملکانان میں نامعلوم افراد نے مردان کے رہائشی بختیار علی ولد غریب خان پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدیدجھلس کر زخمی ہوگیا۔ تیزاب گردی سے متاثرہ شخص کو پہلے سیدوشریف اسپتال لے جایا گیا جس کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ مینگورہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 336 بی کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے مینگورہ میں تیزاب گردی کا یہ پہلاواقعہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جاری ہے اور جلد ہی ملزم کو پکڑلیا جائے گا