آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ، فضاگٹ روڈ پر ٹرک اُلٹنے سے دونوں جانب ٹریفک جام
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہرمینگورہ کے علاقہ فضاگٹ کے قریب سلیپرز سے بھری ٹرک مین شاہراہ پر اُلٹ گئی جس کے باعث سڑک پر دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ واقعے کی اطلاع پولیس اور انتظامیہ کو موصول ہونے کے بعد سڑک کو کھولنے کے لئے انتظامات شروع کردئے گئے ہیں۔ پولیس اور مقامی لوگوں سڑک کھولنے میں مصروف ہیں۔