آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ، متعدد علاقوں میں پانی کی قلت، عوام رُل گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت نے دوبارہ سر اُٹھالیا، شدید سردی میں لوگ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے جبکہ متعلقہ اداروں نے چھپ سادھ لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقوں گنبدمیرہ، ملوک آباد،رنگ محلہ اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

گھروں میں پانی ناپید ہے جبکہ مںہ ہاتھ دھونے کے لئے بھی پانی میسر نہیں۔ گنبد میرہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی عدم فراہمی دوبارہ شروع کردی گئی ہے، محکمہ واسا کی جانب سے دن میں ایک بار پانی فراہم کیا جاتا تھا جبکہ اب دو تین دن بعد پانی کی فراہمی ہوتی ہے اور صرف دس یا پندرہ منٹ کے لئے نلکوں میں پانی آتا ہے ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث شدید سردی میں بچے،بوڑھے اور جوان دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو بار بار آگاہ کیا گیا لیکن کسی قسم کی شنوائی نہ ہوسکی ہے ۔ لوگوں نے انتظامیہ اور اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button