آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ، موٹر سائیکل سوار بے لگام،حادثات معمول بن گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر،سیدوشریف اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل سوار بے لگام ہوگئے،پرہجوم مقامات،سڑکوں اور محلوں میں تیز رفتاری کا مظاہرہ،حادثات معمول بن گئے،روزانہ کی بنیاد پر کئی افراد یا راہ گیر موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے زخمی ہوجاتے ہیں،اس وقت شہر بھر میں نوعمرموٹرسائیکل سوار سڑکوں پرتیزرفتاری کا مظاہرہ کرتے نظرآرہے ہیں جن کے پاس نہ لائسنس ہے اور نہ ہی وہ ٹریفک قواعد و ضوابط سے واقف ہیں جس کے سبب روزانہ ٹریفک حادثات رونماہورہے ہیں جس کے نتیجے میں راہ گیر اور خود موٹر سائیکل سوار بھی شدیدزخمی ہوجاتے ہیں جس کا زندہ ثبوت چنددن قبل عقبہ روڈ سیدو شریف میں موٹر سائیکل حادثہ ہے جس کی ٹکرسے علاقہ کوکارئ کاایک معززشخص شدید زخمی ہوا جبکہ خود موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوگئے،اسی طرح کے حادثات روزانہ رونما ہورہے ہیں جس میں اب تک بہت سے افرادزخمی اوریا عمر بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں جبکہ لاتعدادافراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں ،مقامی حلقوں نے انتظامیہ سے بلا لائسنس افراد،نوعمر لڑکوں اورنوجوانوں کی موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیاہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button