آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ، پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شاہدرہ وتکے اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کا پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سیدوشریف میں واسا دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ،پانی کے بل دینے کے باجود کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں۔ یہ ظلم برداشت نہیں کرینگے عمائدین علاقہ، مینگورہ کے گنجان آباد علاقے شاہدرہ وتکے کے مکینوں کا سیدوشریف میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف شدید مظاہرہ، مظاہرے سے شاہدرہ وتکے کے سابقہ نائب ناظم عظمت علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہزاروں نفوس پر مشتمل علاقے کے لوگوں سے بغیر نوٹس کے پانی کی کنکشن کاٹنا انتہائی نامناسب اور ظالمانہ فعل ہے۔ فوری طور پرتمام کنکشن کو بحال کیاجائیں، مظاہرین نے ہاتھوں میں پانی کی جمعہ شدہ بل اٹھائے تھے اور ڈبیلو ایس ایس سی کے خلاف نعرہ بازی کی، مظاہرین کے مطابق وتکے کے بلائی علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کی باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ وہاں پر پانی دوہزار انچائی پر پہنچائی جاتی ہے جہاں کوئی ٹیویب ویل بھی کامیاب نہیں ہوتا۔ دوسرے طرف واساحکام کاکہناہے کہ علاقے کے لوگوں نے رایزنگ مین لائین سے کنکشن لیئے تھے جس کے باعث ان کے کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں اور بہت جلد ان کے لئے متبادل انتظام کیاجائیگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button