آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ ، 35نوجوانوں کی دس روزہ باربی کیو کی تربیت مکمل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیاحت کی صنعت کی فروغ کے لئے مقامی نوجوانوں کو ہوٹلنگ کے حوالے سے ٹریننگ دیا جائیگا، معیاری کھانا اور میزبانی سے سیاحت کی فروغ کے ساتھ نوجوانوں کو بہتر روزگار کی مواقع میسرہونگے، غلام سید ڈی جی محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا، مینگورہ بائی پاس پر مقامی ہوٹل میں 35نوجوانوں کو دس روزہ باربی کیو کی تربیت مکمل ہونے کے موقع پر محکمہ سیاحت خیبر پختون خوا کی ڈی جی غلام سید نے کہاکہ سوات اب عالمی سیاحت کا مرکز بن چکاہے اور اس کے لئے ضرورت ہے کہ مقامی ہوٹلوں میں معیاری کھانوں کے ساتھ بین الاقوامی سیاحوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیت دی جائیں انہوں نے کہاکہ محکمہ سیاحت نے تربیت کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں مقامی ہوٹلوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کو باربی کیو، رشین سلاد، سیخ کباب ، چکن سے بنانے والے مختلف کھانوں کی تربیت دی گئی، جس کا مقصد صاف کھانوں کے ساتھ لذیذ اور عمدہ معیار قائم کرناہے۔ اس موقع پر انہوں نے تربیت پانے والے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے تقریب میں سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد خان، محکمہ سیاحت کے اے سی محمد بلال، مقامی ہوٹل کے مالک عمران خان، سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نیازاحمدخان اور ہوٹل انڈسٹری سے منسلک کاروباری لوگ نے شرکت کی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button