آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ بازار میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، راہگیر زخمی

مینگورہ: مین بازار مینگورہ میں فائرنگ کے واقعے میں ظفر علی عرف شوپڑے جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص فیض آباد، سیدو شریف کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران لنڈا بازار میں سٹال لگانے والا ایک دکاندار بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے اور فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button