آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاحت

برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح کالام نکل پڑے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کالام روڈ کی بحالی سے سیاحوں کا کالام کی طرف رجحان بڑھ گیا، آٹھ گھنٹے کا سفر اب تین سے چار گھنٹے میں طے ہو رہا ہے۔آج کالام میں برفباری کی خبر سامنے آنے کے بعد برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں نے کالام کا رخ کرلیا، منگورہ شہر میں موجود ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد بھی بڑی تعداد میں کالام کی طرف نکل پڑے ہیں۔

پنجاب کے شہر لاہور سے آئے ہوئے ایک سیاح نے زما سوات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح منگورہ پہنچے ہیں تاہم اب کالام میں برفباری کا سن کر انہوں نے کالام جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، سوات کے مرکزی شہر منگورہ سے دوستوں کے ہمراہ کالام جانے والے ایک نوجوان نے بتایا کہ روڈ کی تعمیر سے اب کالام جانا نہایت آسان ہو گیا ہے، وہ دوستوں کے ہمراہ کالام میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے جا رہا ہے اور رات گئے واپس منگورہ پہنچ جائیگا۔

منگورہ سے کالام تک کا فاصلہ محض 100 کلومیٹر ہے ماضی میں روڈ کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے یہ فاصلہ چھ سے آٹھ گھنٹے میں طے ہوتا تھا، جبکہ برفباری کے موسم میں سفر بارہ گھنٹے تک طویل ہوجاتا، اب روڈ کی تعمیر کی وجہ سے یہ فاصلہ تین سے چار گھنٹے میں باآسانی طے ہوجاتا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button