آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن جاری ہے،شہاب محمد خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27نومبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ہیڈکوارٹر شہاب محمد خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت تحصیل بابوزئی میں غیر قانونی سائن بورڈ ز کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے جس میں شہر سے سائن بورڈ ز ہٹا دئیے گئے ہیں جبکہ مزید کارروائی جاری ہے ، اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جسکے لئے مینگورہ شہر سمیت تحصیل بابوزئی میں غیر قانونی سائن بورڈ کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے اور شہر سے غیر قانونی سائن بورڈز کا خاتمہ کردیا ہے جس میں لوکل پولیس اور ٹی ایم اے عملہ کام کررہے ہیں جبکہ اب نواحی علاقوں جی ٹی روڈ ، فضاگھٹ اور دیگر علاقوں سے بھی سائن بورڈ ہٹائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس کے لئے صوبائی حکومت سے باقاعدہ سائن بورڈ جاری کیا جارہا ہے اور تمام بورڈز اس سائز اور اس رنگ کے بنائے جائیں گے اور رجسٹر ڈ ٹھیکدار اس پر عمل کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button