مینگورہ شہر میں گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
زما سوات (13مئی2019ء) مینگورہ شہرمیں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، دس گرانفروشوں کو سرکاری مہمان بنادیاگیا، ایک درجن ناجائز منافع خوروں کو موقع پر جرمانہ کرکے ایک لاکھ بیس ہزار روپے وصول کردئیے گئے، اسسٹنٹ کمشنربابوزئی نے کارروائی کادائرہ وسیع کردیا، گرانفروشوں کو معاف نہیں کیاجائیگا۔رمضان شریف میں نرخوں کو اعتدال پررکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے، ناجائیز منافع خوروں کو اب رمضان اورعیدبھی جیل ہی میں گزارناپڑیگا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی / ہیڈکوارٹر عامر علی شاہ نے مینگورہ شہراورگردونواح میں ناجائزمنافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اورگرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دس افرادکوگرفتارکرلیا جن میں سے افراد کو جیل بھیج دیاگیا، جبکہ ایک درجن افراد پرجرمانے لگاکران سے مجموعی طورپر جرمانوں کی حد میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے وصول کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ نے کارروائی کادائرہ وسیع کرنے کیساتھ ساتھ پورے رمضان شریف میں یہ کارروائی جاری رکھنے کافیصلہ کرتے ہوئے کاروباری لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔ اورنرخوں کو اعتدال پررکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ کسی کو گرانفروشی اورناجائیز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی رمضان شریف کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کولوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے واضح کہا کہ ایساکرنیوالوں کیساتھ کسی بھی صورت اوررعایت نہیں کی جائیگی، اور ان کے لئے جیل کے دروازے کھلے ہیں۔ مقدس مہینے میں سرکاری نرخوں پرعملدرآمد کویقینی نہ بنانے والوں کیلئے اصل جگہ جیل ہے، اوران کو رمضان اورعیدجیل میں گزرناہوگا۔ اے سی عامرعلی شاہ نے لوگوں نے بھی کہا کہ اگرکوئی کاروباری لوگ ان کو مہنگے دام اشیاء دے تو وہ فوری طور پر ہمیں اطلاع دے تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ناجائیز منافع خوری کرنیوالوں کیساتھ سختی کیساتھ نمٹاجائیگاان کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔ حکومت نے اس حوالے سے سکت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اورخصوصاً روزہ داروں کیساتھ کسی کو زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ باسی اورمضرصحت خوراکی اشیاء کی فروخت پر مکمل پابندی ہے اور ایسے مضرصحت خوراکی اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیاجارہاہے لہٰذا اس حوالے سے اگرکسی کوکوئی معلومات ہوتو وہ ہمارے ساتھ شیئرکریں تاکہ ان لوگوں کاراستہ بھی پورے قوت کیساتھ روکاجاسکے۔