آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ شہر کے ڈاکٹر علی رضا اور اُن کی ٹیم نے بغیر سینہ چاک کئے دل کا وال تبدیل کرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  پشاور کے آئی پی سی میں ماہر ڈاکٹروں نے بغیر سینہ چاک کئے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ مینگورہ شہر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خورشید کے بیٹے ڈاکٹر علی رضا اور اُن کی ٹیم نے بغیر سینہ چاک کئے دل کا وال تبدیل کرلیا، خیبر پختونخوا میں ایسا کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا ۔ ڈاکٹر علی رضا کے مطابق 60 سالہ مریض کا آپریشن تاوی طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا۔بغیر سینہ چاک کئے اور بغیر کٹ لگائے آپریشن کیاگیا ، ڈاکٹر علی رضا کے مطابق آپریشن نہ کرانے کی صورت میں مریض کی جان کو خطرہ تھا جبکہ آپریشن کے بعد مریض صحتیاب ہوا اور آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button