مینگورہ: مدرسے جانے والی کمسن بچی سے مبینہ نازیبا حرکات، ملزم گرفتار

سوات: تھانہ مینگورہ پولیس نے مدرسے جانے والی کمسن بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سوات پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم خان شیر ولد نوشیروان سکنہ دیر، حال وتکے کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



