آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ میں پیشہ ور گداگر خواتین کے خلاف آپریشن کا آغاز
زما سوات ڈاٹ کام(02مئی2019ء) مینگورہ پولیس نے پیشہ ور گداگر خواتین کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا،پہلے مرحلے میں درجنوں گداگر خواتین کو گرفتار کر کے دارالامان منتقل کردیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان کی ہدایت پر ایس ایچ او مینگورہ پولیس اسٹیشن فضل رحیم خان نے مینگورہ کے مختلف بازاروں میں پیشہ ور گداگر خواتین کے خلاف آپریشن کیا جس میں درجنوں خواتین گداگروں کو گرفتار کر کے دارلامان منتقل کردیا گیا، ایس ایچ او فضل رحیم خان نے بتایا کہ ان گداگر خواتین کی جانب سے عوام کا جینا محال ہوگیا تھا اور بار بار شکایات موصول ہو رہی تھی جس پر ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان احکامات جاری کرتے ہوئے باقاعدہ آپریشن کی ہدایات جاری کردی، انہوں نے کہا کہ ان گداگروں کے خلاف کارروائی بدستور جاری رہے گی۔