آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ میں ڈکیتی کے تین ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزائیں سنادیں گئیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 اپریل 2019ء) سوات میں جوڈیشل مجسٹریٹ اول کی عدالت نے چوری کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو تین تین سال قید اور جرمانہ کی سزاسنادی جبکہ دو ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری کردئے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مینگورہ سید منصور شاہ بخاری کی عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر ملزمان نوراسلا م، رحم دل اورظہوراسلا م کو تین تین سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ جرمانہ کی عدم ادا ئیگی کی صورت میں مزید ایک ماہ قید گزارنی ہوگی۔ عدالت نے دو ملز مان جمال سید اور حنیف اللہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ ملزمان نے 2015ء میں صرا فہ بازار مینگورہ میں جیولر کی دکا ن سے 160تولے سونا اور سات لا کھ روپے چو ری کئے تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button