آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ میں کوہستان کا رہائشی ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں فائرنگ سے کوہستان کا رہائشی قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذاتی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق کوہستان کے رہائشی قمیت گل پر ملزمان ملک میاں اورصدام نے فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ ذاتی دشمنی ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button