آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ نشاط چوک میں سرکاری ملازمین کا پینشن کے خاتمے کے خلاف احتجاجی کیمپ

مینگورہ (زما سوات): حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پینشن ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف سوات کے سرکاری ملازمین نے نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی کیمپ قائم کیا۔ احتجاجی کیمپ میں اساتذہ، کلاس فور ملازمین اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے اس فیصلے کو ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام ریٹائرڈ ملازمین کے کفن کے اخراجات ختم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ہی کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

احتجاجی کیمپ میں مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی پینشن کے خاتمے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ہر ممکن احتجاجی اقدام اٹھائیں گے۔

احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سرکاری ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کرے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button