آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ پولیس نے قتل کے تین وارداتوں اور ڈکیتی کی ایک واردات میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئےقتل اور ڈکیتی کے وارادتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،رنگ محلہ میں خودکشی کے واقعے کا ڈراپ سین جبکہ لنڈیکس اور علاقہ اگدو میں دو افراد کے قتل میں ملوث ملزمان  گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مینگورہ سہراب خان چوک میں ڈکیتی میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سات لاکھ سے زائد مسروقہ رقم بر آمد کرلی گئی ہے ۔ اس حوالے سے مینگورہ پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی پیر سید اور ایس ایچ او مجیب عالم خان نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں وہ ذاتی عناد اور تنازعے کے باعث پیش آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ رنگ محلہ میں محمد صادق نامی شخص کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا تھا ، واقعے کی جدید خطوط کے ذریعےتفتیش کی گئی تو اُن کی بیٹی، بیٹے اور اُن کی بیوی کو قتل میں ملوث پایا گیا جنہیں گرفتار کیا جا چکا ہے، انہوں نے کہا کہ لنڈیکس میں جہانگیر نامی شخص کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ ایک ملزم کریم اللہ کو اُگدو میں قتل کیا گیا تھا جن میں تین ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہراب خان چوک میں3مارچ کو ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 16لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی گئی تھی، اس واقعے میں ملوث چار ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ ان کے قبضے سے سات لاکھ سے زائد رقم بر آمد کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، جتنے بھی واقعات رونما ہوئے ہیں وہ ذاتی دشمنی یا جائیداد وغیرہ کے تنازعوں کی وجہ سے پیش آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے عوام کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا، پولیس فورس ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button