آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ پولیس نے منشیات برآمد کر کے منشیات فروش گرفتار کرلئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام :24اکتوبر2017ء ) مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں،چار چوروں سمیت دس ملزمان کر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 405گرام ہیروئن اور1049گرام چرس برآمدکرلی،پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او نصیر باچا نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش واجد علی کے قبضے سے133گرام ہیروئن،حبیب اللہ کے قبضے سے137گرام ہیروئن،محمد اسحاق کے قبضے سے135گرام ہیروئن اور نور علی کے قبضے سے954گرام چرس بر آمد کر کے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا،اسی طرح چار ملزمان کو چوری کرنے اور دو ملزمان کو کرایہ داران ایکٹ میں گرفتار کرلیا،مجموعی طور پر مینگورہ پولیس نے405گرام ہیروئن اور 1049گرام چرس برآمد کرلی ہے۔