آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ پولیس نے موبائل چوروں کے 9 رُکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:09مئی2018)مینگورہ پولیس نے موبائل چوروں کے نو رُکنی گروپ کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے 63عدد مختلف قسم کے موبائل برآمد کی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلی ، ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈواحد محمود کی خصوصی ہدایت پرمینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں موبائل چوروں اور موبائل چھیننے والوں کے خلاف سٹرائیک اپریشن جاری ہے جس میں مینگورہ پولیس نے ڈی ایس بی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 7 موبائل چوروں کو گرفتار کرکے ان سے 63عدد مختلف قسم کے موبائل برآمد کی ،انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان لیاقت ولد ذوالفقار سکنہ ملابابا ، جاوید ولد خائستہ سکنہ کانجوں ، محمد کریم ولد غازی سکنہ ملوک آباد ، حیات ولد امیر محمد سکنہ رنگ محلہ ، عصمت علی ولد بخت شیر وان سکنہ مکان باغ ، شکیل ولد صاحب بہادر سکنہ امانکوٹ ، افتخار ولد حضرت عثمان سکنہ شریف آباد سلمان ولد عبدالغفار سکنہ شیریف آباد ، ناصر عرف طورے ولد رسول خان سکنہ شریف آباد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ،اس کے علاوہ دو اور ملزمان ہے جو ابھی گرفتار نہیں ہوئے ہیں ان کی گرفتاری کے لئے کاروائی جاری ہے اور بہت جلد گرفتار کئے جائیں گے ، اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان نے عوام سے اپیل کی کہ بازار میں اپنے سازوسامان کا خیال کریں اورمحفوظ رکھیں اور جس کسی پر شک آئیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ پولیس بروقت کاروائی کریں ، انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرکے اسی طرح جرائم پیشہ افراد سے معاشرہ پاک کرنے میں پولیس کی مدد کریں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button