آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ کے علاقہ بلوگرام میں 6 دنوں سے ٹرانسفارمر خراب،علاقہ مکین رُل گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔18جولائی 2017ء )مینگورہ کے علاقہ بلوگرام میں گزشتہ چھ دنوں سے ٹرانس فارمر کی خرابی کے باعث علاقہ مکین رُل گئے،منتخب عوامی نمائندے خاموش تماشائی بن گئے،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ بلوگرام محلہ عثمان خیل میں گزشتہ چھ دنوں سے ٹرانس فارمر خراب پڑا ہے جبکہ ابھی تک محکمہ واپڈا کی جانب سے ٹرانس فارمر کی مرمت کا کام شروع نہ کیا جا سکا،ٹرانس فارمر کی خرابی کے باعث گزشتہ چھ دنوں سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہے،علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ ابھی تک نہ ہی کوئی ناظم ہمارے پاس آیا اور نہ ہی دیگر منتخب عوامی نمائندوں نے ٹرانس فارمر کی بحالی کے لئے اقدامات کئے،انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ شدید مشکلات کا شکار ہے،پانی کی قلت نے بھی سر اُٹھالیا ہے اور لوگ دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ بار بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہو سکی،انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر ٹرانس فارمر بحال نہ کیا گیا تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button