سوات کی خبریں

مینگورہ کے علاقہ نویکلے سے نامعلوم شخص کی لاش برامد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 نومبر 2018ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ نویکلے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، لاش کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ پولیس کو نویکلے سے عمر رسیدہ شخص کی لاش ملی ہے ، جس کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ، لاش کی شناخت اور ورثاء کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں، تاہم پولیس اور ریسکیو عملہ کو مشکلات کاسامنا ہے ، دونوں اداروں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جو کوئی بھی اس شخص کو جانتا ہوں وہ فوری طور پر ہسپتال سے رابطہ کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button