آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ کے محلہ یوسف آباد میں غیر متعلقہ شخص گھر میں داخلہ پر قتل
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 جولائی 2019ء) مینگورہ کے علاقہ یوسف آباد میں گھر کے مالک نے اس کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دوسرے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی بیٹی بھی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ بنڑ کی حدود میں واقع علاقہ یوسف آباد میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ملزم ولی رحمان نے گھر میں نوجوان وقاص خان ولد رحمت علی اور اپنی جواں سال بیٹی مسماۃ (م) پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وقاص موقع پر جاں بحق ہوگیاا ور لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور لڑکی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملزم نے پولیس تھانہ جاکر خود گرفتاری دے دی۔جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔