آج کی خبریںسوات کی خبریں

نادرا دفاتر میں سٹاف کی کمی اور لوگوں کا جم غفیر، وفاقی وزیر مراد سعید نے نوٹس لے لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں نادرا دفاتر میں سٹاف کی کمی اور لوگوں کو پیش آنے والے مشکلات پر وفاقی وزیر مراد سعید نے نوٹس لے لیا،عوام کی مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ڈی جی نادرا سے رابطہ، ڈی جی نادرا نے خیبرپختونخوا کے ڈی جی نادرا کو فوری طور پر سوات بھیج دیا،جہاں پر انہوں نے مختلف سنٹرز کا دورہ کیا، عوامی مشکلات کا جائزہ  لیا اوررپورٹ تیار کرکے ڈی جی نادرا کو ارسال کردی۔ وفاقی وزیر مراد سعید خان نے سوات کے مختلف نادرا سنٹرز میں سٹاف کی کمی اور عوامی مشکلات کے شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نادرا سے رابطہ کیا اور فوری طور پر سٹاف کے کمی کے ساتھ عوامی مشکلات کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کردی جس پر ڈی جی نادرا نے خیبرپختونخوا کے نادرا کے ڈرایکٹر جنرل کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر سوات پہنچنے کے ہدایت جاری کر دی، ڈی جی نادرا خیبرپختونخوا نے سوات کے دورے کے موقع پر مختلف سنٹزز کا دورہ کیا اور سوات نادرا کے حکام نے ڈی جی نادرا کو تمام مشکلات سےآگاہ کیا۔وفاقی وزیر مراد سعید کے مطابق ڈی جی نادرا عوام کو درپیش مشکلات پر ایک پروپوزل تیار کریں گے جس کے مطابق عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے نہ صرف مختلف سنٹز میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا بلکہ ایک اور نیا سنٹرز بھی بہت جلد کھول دیا جائے گا جس کا مقصد عوام کو فوری سہولیات مہیا کرنا ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے واضح کیا کہ ہم عوامی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے تمام وسائل بروے کار لائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button