آج کی خبریںسوات کی خبریں

نجی چینل کی بندش کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات یونین آف جرنلسٹس کا24 نیوز کی لائسنس منسوخی پر سوات پریس کلب میں مظاہرہ، لائسنس منسوخی معاشی قتل قرار، حکومت مخالف اور پیمرا چئیرمین کے یکطرفہ فیصلہ کیخلاف نعرہ بازی بھی کی گئی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق، چئیرمین شہزاد عالم سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی خان اور 24 نیوز کے نمائندے سبحان اللہ نے کہا کہ لائسنس منسوخی صحافیوں کا معاشی قتل ہے شعبہ پہلے سے کرائسز کا شکار ہے جس کے وجہ سے سینکڑوں صحافی بے روزگار ہوچکے ہیں اور مزیدایسے اقدامات سے صحافیوں کی روزگار ختم ہونے کا خدشہ ہے حکومت فلاح و بہبود اور مسائل کے حل پر توجہ دیں،

Related Articles

Loading...
Back to top button