قومی خبریں

نواز شریف، تاریخی فیصلے اور جمعے کا دن

اسلام آباد: گزشتہ 10 برس کے دوران سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے کئی فیصلے تاریخی اہمیت کے حامل ہیں اور یہ بھی حسن اتفاق ہے کہ ان میں سے اکثر فیصلے جمعے کو دیئے گئے ہیں۔

پاناما کیس

پاناما لیکس 2016 میں منظر عام پر آیاتھا اس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وہیں پاکستان بھی اس سے دور نہ رہ سکا، ہزاروں آف شور کمپنیوں میں نواز شریف کے بچوں کی کمپنیوں سے متعلق تفصیلات بھی منظر عام پر آئیں اور معاملہ منتخب ایوان اور سڑکوں سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ جا پہنچا۔ سپریم کورٹ نے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ 28 جولائی 2017 کو جمعے کے دن آیا تھا۔

جہانگیر ترین نااہل، عمران خان اہل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید عباسی نے جہانگیر ترین اور عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو بروز جمعہ عمران خان کو اہل جب کہ جہانگیر ترین کی نا اہل قرار دیا تھا۔

نواز شریف کی تاحیات نااہلی

جہانگیر ترین سمیت کئی افراد نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔ عدالت عظمیٰ نے اس کیس کا فیصلہ 13 اپریل 2018 بروز جمعہ سنایا، فیصلے کی روشنی میں نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار پائے۔

جمعے کے روز کئے گئے عدالتی فیصلے صرف نواز شریف کے خلاف ہی نہیں آئے بلکہ جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی اور پی سی او کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ بھی جمعے کے دن ہی سنایا گیا تھا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button