آج کی خبریںسوات کی خبریں

نواز شریف کا ماضی ہمارا منشور اور ایجنڈہ ہے، امیر مقام

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)صدرپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کا PK 5 گلی گرام سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و ویلیج کونسل چئیرمین دولت مند خان کا پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ جوق درجوق مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے انکا کہنا تھا کہ پہلے بھی قائد نوازشریف کی قیادت میں ہم نے پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالا ہے اور آنے والے انتخابات میں عوام کی طاقت سے وفاق سمیت خیبرپختونخوا میں حکومت بنا کر ملک کو معاشی و سیاسی استحکام دلا لر دم لینگے۔ اس موقع پر سلطان خان کی قیادت میں سینکڑوں تاجروں / دکانداروں نے ن لیگ میں باقاعدہ شمولت کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ انشآءاللّٰہ 8 فروری کو عوام شیر پر مہر لگا کر وفاق جبکہ بالخصوص خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کا مینڈیٹ دینگے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی لیول پلینگ فیلڈ عوام ہے 21 اکتوبر کو بھی عوام نے ثابت کیا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے ساتھ ہے ، جبکہ خواب میں دوبارہ وزیراعلی ہونا کوئی حرج نہیں مگر گراؤنڈ اور عوام کی طاقت سے اس بار مرکز اور صوبے میں نواز شریف اور شیر کی حکومت ہوگی ، مہنگائی کا ذمہ دارٹہرانے والے بھی اسی حکومت کا حصہ تھے اس لیے ان کے منہ سے زیب نہیں دیتے ۔ہمارا منشور اور ایجنڈا نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی ماضی ہے ملک کو مشکلات سے نکالنا عوام کو خوشحالی دینا پاکستان مسلم لیگ نون کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کو ایک جماعت نے پاکستان کے املکاک اور اداروں پر حملہ آور ہوکر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ، اسی گروہ نے نو سال اس صوبے میں حکومت کرکے صوبے کو دیوالیہ بنایا اور صحت و تعلیم سمیت انفراسٹکچر کو تباہ کیا، عوام اب انکا اصل چہرہ پہچان چکی ہے اور 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر انکو مسترد کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ قوم کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہے خواہ سیلاب ہو ، زلزلہ ہو یا کوئی بھی دوسرا واقعہ قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےگلی گرام سوات میں دولت خان کا ہزاروں ساتھیوں سمیت ات این پی و دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ نون میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے میں سابقہ نگران صوبائی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن محمد علی شاہ، سینئر لیگی رہنما واجد علی خان، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو،ضلع سوات ن لیگ کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم خان، شاہ خان جامبل، عبیداللّٰہ خان، وائس چئیرمین اسلام پور ، ڈاکٹر سردار علی ، شاہ ولی خان منیجر ، نثار خان، عبداللّٰہ، نثار خان، ڈاکٹر عبداللّٰہ اور وسیم و دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button