نوشہرہ سے مینگورہ ماموں کے گھر آنے والا بچہ مانیار چیک پوسٹ تک پہنچ گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)نوشہرہ سے مینگورہ آنے والا بچہ مانیار تک پہنچ گیا، بچے کو پولیس نے تحویل میں لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا دیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ سے اپنے ماموں کے گھر بنڑ مینگورہ آنے والا بچہ راستہ بھول کر مانیار چیک پوسٹ تک پہنچ گیا۔تھانہ میں موجود ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز نے ایڈیشنل ایس ایچ اُو سب انسپکٹر احمد حسین کو بچے کو ورثاء تک رسائی حاصل کرنے اور محرر تھانہ غالیگے کو خصوصی طور پر بچے کی دیکھ بھال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
پولیس کنٹرول اور سوشل میڈیا کے ذریعے گمشدہ بچے کے لئے تشہیری مہم چلائی گئی،تین چار گھنٹے انتھک محنت کے بعد بچے کے رشتہ داروں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔بچے کے رشتہ داروں تک رسائی حاصل کرنے کے بعد قانونی لوازمات پوری ہوئی اوربچے کو بحفاظت رشتہ داروں کے حوالے کیا گیا۔سوات پولیس کی جانب سے بچے کو کھلونے، سویٹس وغیرہ تحائف میں دئے گئے۔