آج کی خبریںسوات کی خبریں

نو منتخب چیئرمین ضیاء الحق تاجک نے تحریک انصاف میں شمولیت کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ویلج کونسل فیض آباد کے نو منتخب چیئرمین ضیاء الحق تاجک اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، میئر سٹی کونسل بابوزئی سوات شاہد علی خان اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اورتقریب کے دوران انہیں پارٹی کیپ بھی پہنائیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر سٹی کونسل بابوزئی سوات شاہدعلی خان نے کہا کہ تحصیل بابوزئی کو حقیقی معنوں میں تحریک انصاف کاگڑھ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، لوگوں کی پاکستان تحریک انصاف میں دھڑادھڑ شمولیت اس بات کی غمازی کرتاہے کہ عوام عمران خان اور تحریک انصاف سے مطمئن ہیں، تحصیل بابوزئی کے اجتماعی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، انشاء اللہ اہل علاقہ کو مایوس نہیں کریں گے، کارکنوں اورعلاقے کے لوگوں کوساتھ لیکر چلیں گے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تحریک انصاف کی طرف راغب ہوناعمران خان اورپی ٹی آئی کے حق میں عوامی ریفرنڈم ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تحصیل بابوزئی کو حقیقی معنوں میں تحریک انصاف کاگڑھ بناکردم لیں گے، علاقے کے تعمیروترقی اورلوگوں کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، انشاء اللہ ترقی اورخوشحالی کایہ سفرجاری رہیگا، اور کسی کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ عمران خان حقیقی معنوں میں ملک کی بقاء اورسلامتی کاجنگ لڑرہے ہیں، اسلئے پوری قوم ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں میرے ساتھ تحریک انصاف تحصیل بابوزئی کے کارکنوں کی جلوس اسلام آباد گیاتھااوراب بھی جونہی عمران خان کی طرف سے کال دی جائے گی انشاء اللہ اس بار بھی کثیرتعداد میں پارٹی کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی بقاء اورسلامتی کیلئے جس جنگ اورجہاد کاآغاز کیاہے انشاء اللہ ہم ان کے ساتھ اس جہاد میں شانہ بشانہ ہوں گے۔ اورآخری دم تک ان کاساتھ دیتے رہیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button